IN English || Pashto
Daily Ausaf Leading News Resource of Pakistan
Hits:203
عراق: پرتشدد واقعات، چوبیس افراد جاں بحق
بغداد: عراق کے شہر کربلا میں دو کاربم دھماکوں سے بیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ بغداد میں العربیہ ٹی وی کے دفترپر حملہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔عراق کے شہر کربلا میں دو کار بم دھماکوں سے بیس زائرین جاں بحق اور چوون زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق بم دھماکوں کا ہدف کربلا کے زائرین کا قافلہ تھا۔

دھماکے نجف سے کربلا جانے والی شاہراہ پر ہوئے۔ دوسرا واقعہ دارالحکومت بغداد میں پیش آیا۔ العربیہ ٹی وی چینل پرحملہ میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان تین گارڈزاور ایک ٹی وی کے ملازم پر مشتمل ہیں۔