کابل: افغانستان میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے ایک امریکی فوجی کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری ہے، کابل میں نیٹو کے ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ امریکی فوجی کی لاش مشرقی افغانستان سے ملی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے صوبہ لوگر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ادھر طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لوگر میں امریکی فوجیوں پر حملے کے بعد ایک کو ہلاک اور دوسرے کو اغواء کرلیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مغوی فوجی انتہائی محفوظ مقام پر ہے اور اتحادی فوج اس تک نہیں پہنچ سکتی۔ ادھر ہلمند کے ضلع سنگین میں بم ناکارہ بنانے والی ٹاسک فورس میں شامل ایک برطانوی فوجی دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ پروان صوبے میں طالبان نے حملہ کرکے چھ سرکاری اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو اغواء کرلیا۔ |