IN English || Pashto
Daily Ausaf Leading News Resource of Pakistan
Hits:68
چترال ،مہمند :بارش ، ہلاکتیں آٹھ ہوگئیں
چترال : چترال میں شدید بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ مہمند ایجنسی میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔ چلاس اور گرد و نواح میں تین روز سے جاری بارش نے شدید تباہی مچادی۔ تھک نیاٹ، بٹو گاہ، تھور، ہوڈر، کھتری میں سینکڑوں مکان، فصلیں، اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب نے تمام علاقوں کی رابطہ سڑکیں، پل، بابو سر، کاغان شاہراہ مکمل بند ہوگئی۔ چلاس میں پاور ہاوٴسز کو نقصان پہنچنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ ٹائیگر ویلی میں تین بچیاں اور کھنبری ویلی میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر غذر میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے۔ پچاس مکان تباہ ہوگئے۔ پاور ہاوٴسز کے واٹر چینل تباہ ہونے سے ضلع بھر کی بجلی معطل ہے۔ پچیس مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت چترال روڈ بھی بند ہوگئی ہے۔

ادھر مہمند ایجنسی میں پانچ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ بارش اور سیلاب سے دو اسکول، پانچ دکانیں اور متعدد کھیت زیر آب آگئے۔ بارش سے سینتالیس گھر مکمل تباہ اور ایک سو اڑتالیس کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں ٹانک وانا روڈ سیلاب کے باعث بند ہوگیا۔ رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچنے سے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ پھلوں کے متعدد باغات بھی مکمل زیر آب آگئے ہیں۔